گھر بیٹھے Data Entry جابز – حقیقت یا فراڈ؟ مکمل گائیڈ

Image
  گھر بیٹھے Data Entry جابز – حقیقت یا فراڈ؟ آج کے دور میں آن لائن ارننگ کے بہت سے طریقے ہیں، جن میں سب سے زیادہ ڈسکس ہونے والا موضوع Data Entry Jobs ہے۔ عام طور پر ان جابز کا دعویٰ یہ ہوتا ہے کہ آپ صرف چند گھنٹے کمپیوٹر پر بیٹھ کر آسانی سے اچھا خاصا کما سکتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ واقعی حقیقت ہے یا محض ایک فراڈ؟ آئیے اس پر مکمل نظر ڈالتے ہیں۔ Data Entry جاب کیا ہے؟ ڈیٹا انٹری کا مطلب ہے معلومات کو ایک فارم، اسپریڈشیٹ یا ڈیٹا بیس میں ڈالنا۔ اس میں زیادہ تر کام ٹائپنگ، کاپی پیسٹ، پروف ریڈنگ اور فائل مینجمنٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ ایک آسان کام لگتا ہے، لیکن مارکیٹ میں اس کے لیے بھی تجربہ اور تیز رفتاری کی ضرورت ہوتی ہے۔حقیقت کہاں ملتی ہیں اصل  Data Entry Jobs؟ اصل ڈیٹا انٹری جابز زیادہ تر فری لانسنگ ویب سائٹس پر ملتی ہیں، جیسے: Fiverr Upwork Freelancer PeoplePerHour یہ پلیٹ فارمز محفوظ ہیں اور یہاں کلائنٹ کا پیسہ escrow میں رکھا جاتا ہے، یعنی آپ کے کام مکمل کرنے کے بعد ہی پیمنٹ ریلیز ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ان پر فراڈ کا امکان کم ہوتا ہے۔ فراڈ – جعلی جابز کیسے پہچانیں؟ انٹرنیٹ...

بجٹ فرینڈلی ہوم پراڈکٹس جو ہر گھر میں ہونی چاہییں


بجٹ فرینڈلی ہوم پراڈکٹس جو ہر گھر میں ہونی چاہییں
ہر گھر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ صاف ستھرا، آرام دہ اور سمارٹ ہو، مگر اکثر بجٹ آڑے آجاتا ہے۔ خوش قسمتی سے اب مارکیٹ میں ایسی کئی پراڈکٹس دستیاب ہیں جو کم قیمت میں آپ کی روزمرہ زندگی کو آسان بنا سکتی ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے 5 ایسی بجٹ فرینڈلی ہوم پراڈکٹس کے بارے میں جو ہر گھر میں ضرور ہونی چاہییں۔
1. مائیکرو فائبر صفائی کے کپڑے
یہ کپڑے عام کپڑوں کی نسبت زیادہ صفائی کرتے ہیں، کم پانی لیتے ہیں اور بار بار دھو کر دوبارہ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
فائدہ: کھڑکیاں، فرنیچر اور کچن کی صفائی میں بہترین۔

2. وال ہینگنگ شیلوز
اگر گھر چھوٹا ہے تو یہ شیلوز دیوار پر لگ کر سامان رکھنے کی جگہ بناتے ہیں۔
فائدہ: جگہ کی بچت اور منظم اسٹوریج۔

3. ملٹی پرپز باسکٹ سیٹ
یہ باسکٹ سیٹ کپڑوں، کھلونوں، کتابوں یا کچن کے سامان کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
فائدہ: کم قیمت میں اسٹوریج کا سادہ حل۔


4. کم بجلی استعمال کرنے والی ایل ای ڈی بلب
یہ بلب کم بجلی لیتے ہیں، زیادہ روشنی دیتے ہیں اور طویل مدت تک چلتے ہیں۔
فائدہ: بجلی کے بل میں بچت۔

5. سمارٹ فون ہولڈر وال ماؤنٹ
یہ سستا سا آلہ آپ کے موبائل کو محفوظ جگہ پر رکھنے اور ویڈیوز دیکھنے میں آسانی دیتا ہے۔
فائدہ: کچن یا بیڈروم میں استعمال کے لیے بہترین۔

اختتامیہ:
اگر آپ کم بجٹ میں اپنے گھر کو سمارٹ، منظم اور آرام دہ بنانا چاہتے ہیں، تو یہ پراڈکٹس ضرور آزمائیں۔
ہماری تجویز کردہ بجٹ فرینڈلی پراڈکٹس کی فہرست اور لنکس آپ کو ہمارے پیج "Mom & Home Deals" پر ملیں گے۔

👇 کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں اور بلاگ کو شیئر کرنا نہ بھولیں۔


فر حان اجملی
farhan-totkay.blogspot.com






Comments

Popular posts from this blog

گرمیوں میں بچوں کی جلد پر خارش سے بچاؤ کے آسان نسخے"

گرمیوں میں رات کو سکون کی نیند کے دیسی ٹوٹکے

بچوں کے کپڑوں کی خریداری میں 5 عام غلطیاں اور ان کا حل