گھر بیٹھے Data Entry جابز – حقیقت یا فراڈ؟ مکمل گائیڈ

Image
  گھر بیٹھے Data Entry جابز – حقیقت یا فراڈ؟ آج کے دور میں آن لائن ارننگ کے بہت سے طریقے ہیں، جن میں سب سے زیادہ ڈسکس ہونے والا موضوع Data Entry Jobs ہے۔ عام طور پر ان جابز کا دعویٰ یہ ہوتا ہے کہ آپ صرف چند گھنٹے کمپیوٹر پر بیٹھ کر آسانی سے اچھا خاصا کما سکتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ واقعی حقیقت ہے یا محض ایک فراڈ؟ آئیے اس پر مکمل نظر ڈالتے ہیں۔ Data Entry جاب کیا ہے؟ ڈیٹا انٹری کا مطلب ہے معلومات کو ایک فارم، اسپریڈشیٹ یا ڈیٹا بیس میں ڈالنا۔ اس میں زیادہ تر کام ٹائپنگ، کاپی پیسٹ، پروف ریڈنگ اور فائل مینجمنٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ ایک آسان کام لگتا ہے، لیکن مارکیٹ میں اس کے لیے بھی تجربہ اور تیز رفتاری کی ضرورت ہوتی ہے۔حقیقت کہاں ملتی ہیں اصل  Data Entry Jobs؟ اصل ڈیٹا انٹری جابز زیادہ تر فری لانسنگ ویب سائٹس پر ملتی ہیں، جیسے: Fiverr Upwork Freelancer PeoplePerHour یہ پلیٹ فارمز محفوظ ہیں اور یہاں کلائنٹ کا پیسہ escrow میں رکھا جاتا ہے، یعنی آپ کے کام مکمل کرنے کے بعد ہی پیمنٹ ریلیز ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ان پر فراڈ کا امکان کم ہوتا ہے۔ فراڈ – جعلی جابز کیسے پہچانیں؟ انٹرنیٹ...

جلد کی حفاظت کے گھریلو نسخے

 جلد کی حفاظت کے گھریلو نسخے

صاف، چمکدار اور صحت مند جلد ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے۔ مہنگی کریمیں یا پارلر کے بغیر بھی آپ گھر بیٹھے اپنی جلد کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ پیشِ خدمت ہیں چند آسان اور آزمودہ گھریلو نسخے

چہرے کی تازگی کے لیے ملتانی مٹی

ہر ہفتے ایک بار ملتانی مٹی میں عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں۔

 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں — جلد نرم، صاف اور تازہ ہو جائے گی۔

رنگ نکھارنے کے لیے بیسن ماسک

بیسن، ہلدی اور دہی ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔

 منٹ بعد دھونے سے رنگت صاف اور نکھری ہوئی محسوس ہوگی۔

جھریوں سے بچاؤ کے لیے انڈے کا ماسک

انڈے کی سفیدی کو چہرے پر لگائیں، خشک ہونے پر دھو لیں 

یہ جلد کو کھینچتا ہے اور جھریوں کو کم کرتا ہے۔

کیل مہاسے ختم کرنے کے لیے شہد اور لیموں

شہد میں چند قطرے لیموں کے ملا کر چہرے پر لگائیں۔

روزانہ 10 منٹ لگا رہنے دیں  جلد صاف اور مہاسے کم ہوں گے۔

آنکھوں کے حلقے ختم کرنے کا نسخہ

کھیرا کا رس نکال کر روئی کی مدد سے آنکھوں کے نیچے لگائیں۔

روزانہ استعمال سے حلقے آہستہ آہستہ ختم ہوتے ہیں۔

اہم احتیاط

روزانہ دھوپ سے بچاؤ کے لیے چہرے پر دھوپ سے بچانے والا قدرتی لوشن استعمال کریں (جیسے ایلوویرا جیل)

زیادہ پانی پئیں، کیونکہ جلد کی تروتازگی اندر سے آتی ہے

تحریر :فرحان اجملی

farhan-totkay.blogspot.com

Comments

Popular posts from this blog

گرمیوں میں بچوں کی جلد پر خارش سے بچاؤ کے آسان نسخے"

گرمیوں میں رات کو سکون کی نیند کے دیسی ٹوٹکے

BPA Free Leak Proof Sports Water Bottle – 400ml/560ml | Portable, Durable & Stylish | Ideal for Gym, Hiking & Travel