گھر بیٹھے Data Entry جابز – حقیقت یا فراڈ؟ مکمل گائیڈ

Image
  گھر بیٹھے Data Entry جابز – حقیقت یا فراڈ؟ آج کے دور میں آن لائن ارننگ کے بہت سے طریقے ہیں، جن میں سب سے زیادہ ڈسکس ہونے والا موضوع Data Entry Jobs ہے۔ عام طور پر ان جابز کا دعویٰ یہ ہوتا ہے کہ آپ صرف چند گھنٹے کمپیوٹر پر بیٹھ کر آسانی سے اچھا خاصا کما سکتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ واقعی حقیقت ہے یا محض ایک فراڈ؟ آئیے اس پر مکمل نظر ڈالتے ہیں۔ Data Entry جاب کیا ہے؟ ڈیٹا انٹری کا مطلب ہے معلومات کو ایک فارم، اسپریڈشیٹ یا ڈیٹا بیس میں ڈالنا۔ اس میں زیادہ تر کام ٹائپنگ، کاپی پیسٹ، پروف ریڈنگ اور فائل مینجمنٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ ایک آسان کام لگتا ہے، لیکن مارکیٹ میں اس کے لیے بھی تجربہ اور تیز رفتاری کی ضرورت ہوتی ہے۔حقیقت کہاں ملتی ہیں اصل  Data Entry Jobs؟ اصل ڈیٹا انٹری جابز زیادہ تر فری لانسنگ ویب سائٹس پر ملتی ہیں، جیسے: Fiverr Upwork Freelancer PeoplePerHour یہ پلیٹ فارمز محفوظ ہیں اور یہاں کلائنٹ کا پیسہ escrow میں رکھا جاتا ہے، یعنی آپ کے کام مکمل کرنے کے بعد ہی پیمنٹ ریلیز ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ان پر فراڈ کا امکان کم ہوتا ہے۔ فراڈ – جعلی جابز کیسے پہچانیں؟ انٹرنیٹ...

کچن کے گھریلو ٹوٹکے

 کچن کے آسان گھریلو ٹوٹکے

ہر گھر میں کچن وہ جگہ ہے جہاں چھوٹے چھوٹے مسائل روز ہوتے ہیں، لیکن ان کے حل بھی آسان ہیں — پیش خدمت ہیں چند آزمودہ گھریلو ٹوٹکے:

. چاولوں میں خوشبو اور دانہ دانہ الگ کرنے کا راز

اگر چاول پکتے وقت کچھ قطرے لیموں کا رس ڈال دیا جائے تو چاول خوشبودار اور الگ الگ بنتے ہیں۔

فریج سے بدبو ختم کرنے کا ٹوٹکا

فریج میں ایک چھوٹا پیالہ بھر کر بیکنگ سوڈا رکھ دیں۔ یہ تمام بدبو جذب کر لے گا۔

دودھ اُبلتے وقت باہر نہ گرے

دودھ اُبلاتے وقت برتن کے کنارے پر لکڑی کا چمچ رکھ دیں  دودھ باہر نہیں گرے گا۔

پیاز کاٹنے سے آنکھوں میں آنسو نہ آئیں

پیاز کاٹنے سے پہلے کچھ دیر فریج میں رکھ دیں یا پانی سے دھو کر کاٹیں، آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے

دال میں زیادہ نمک پڑ جائے تو؟

آلو کے چند ٹکڑے دال میں ڈال کر کچھ دیر پکائیں، وہ اضافی نمک جذب کر لیں گے۔

برتنوں کی چکنائی دور کرنے کا آسان حل

اگر برتن بہت زیادہ چکنے ہوں، تو دھونے سے پہلے تھوڑا سا آٹا لگا کر رگڑیں، پھر پانی سے دھوئیں — چمک جائیں گے۔







Comments

Popular posts from this blog

گرمیوں میں بچوں کی جلد پر خارش سے بچاؤ کے آسان نسخے"

گرمیوں میں رات کو سکون کی نیند کے دیسی ٹوٹکے

بچوں کے کپڑوں کی خریداری میں 5 عام غلطیاں اور ان کا حل